Home / اہم خبریں / نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر شہزر محمد اور مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ 65 رنز پر ابتدائی 3 کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کے بعد اوپنر شہزر محمد اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شہزر محمد 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فواد عالم نے انور علی کے ہمراہ اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دن کے اختتام تک دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوچکی تھی۔ فواد عالم 75 اور انور علی 41 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے تیسرے روز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے صدف حسین اور نعمان علی 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو میچ کے دوسرے روز آخری 2 کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں صرف 12 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ سندھ کے سہیل خان اور میر حمزہ نے پہلی اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے