کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ بانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار اور جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کا سیٹ سنبھالنے والے قمر ٹیڈی کو قتل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطابق قمر ٹیڈی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کو چار سے پانچ گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئی، قمر ٹیڈی قتل، دستی بم حملوں سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔ قمر ٹیڈی پر کراچی میں 20 سے زائد مقدمات درج تھے۔ قمر ٹیڈی کو کراچی بدامنی کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ قمر ٹیڈی گذشتہ کئی سال سے ساؤتھ افریقہ میں مفروری کاٹ رہا تھا۔
![]()