Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

مانسہرہ میں عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تناول میں عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تناول میں عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا عید میلادالنبیؐ کے جلوس مختلف گاؤں سے لساں نواب میں اکٹھے ہوئے چندور، سہیکی سے حضرت مولانا محمد سعید خطیب جامع مسجد چندور شریف، مولانا غلام مرتضیٰ گولڑوی کی قیادت میں لساں نواب پہنچا، کھمیاں سے جلوس حضرت مولانا غلام نبی، حضرت مولانا محمد صدیق ہزاروی، حضرت مولانا محمد شبیر تنولی کی قیادت میں لساں نواب پہنچا، دھنکہ شریف سے مولانا محمد مسکین کی قیادت میں جلوس لساں نواب پہنچا اس کے علاوہ مختلف گاؤں سے جلوس لساں نواب کے مرکزی مقام پر اکٹھے ہوئے مرکزی جلوس لساں نواب مینار والی مسجد سے خطیب تناول حضرت مولانا طالع محمد تنولی اعظمی، ایس پی ریٹائرڈ خورشید احمد خان تنولی، غلام محمد تنولی کی قیادت میں بینظیر بھٹو شہید چوک پہنچا گرد و نواع کے جلوس بینظیر بھٹو شہید چوک میں اکٹھے ہوئے وہاں سے جلوس واپس لساں نواب کی طرف آیا، لساں نواب نیو ویگن اڈہ میں مختلف علماء کرام نے خطاب کیا جن میں مولانا طالع محمد تنولی اعظمی، مولانا غلام نبی، حافظ غلام مرتضیٰ گولڑوی نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا مینار والی مسجد میں ختم ہوا مینار والی مسجد میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے