کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کے مخالفین کی بابری مسجد فیصلے پر آنکھیں کھل گئی ہیں، کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا، حکومت مسئلہ کشمیر پر تقریروں اور دعوؤں سے کام نہ چلائے، بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، مولانا کے مارچ نے کشمیر کاز کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت 5 جنوری کو نشترپارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے، حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہیں پاسکتے تو کسی اور کو موقع دیں، اہلسنت کو آگے آنے کا موقع دیا گیا تو انشاء اللہ عوامی مسائل کو بنیادی طور پر حل مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کردینگے، فضل الرحمن جان لیں یہ درود والوں کا پاکستان ہے اس ماہ مبارک کے صدقے دھرنا کینسل کرنا چاہیے تھا۔ تجدید عہد وفا کرتے ہیں ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کرینگے، میلاد مصطفی صلی الله علیہ وسلم کی جشن صبح بہاراں کے سلسلے میں عالم اسلام دورود و سلام کی صداؤں سے گونج رہا ہے، میلاد مصطفی صلی الله علیہ وسلم ہمیں دینی، قومی و ملی اور اجتماعی مفادات کو ترجیع دیتا ہے، سرکار دو عالم صلی الله علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات اور تمام عالم کیلئے رحمت ہیں، اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی اسلام کو ترقی اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے، میلاد مصطفی مناتے رہینگے دہشتگردی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں، شہداء عید میلاد مصطفی صلی الله علیہ وسلم کے شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی عاشقان رسول صلی الله علیہ وسلم میلاد منانے سے نہیں روک سکتی، سرکار کی ناموس اور میلاد مناتے ہوئے مر سکتے ہیں کسی باطل نظریہ کو پروان چڑھنے نہیں دینگے، صبح بہاراں امن و سلامتی کا اور انسانیت کے احترام کے ساتھ اور ظلم و جبر کے خاتمے کی نوید ہے، شہید قائدین نے ناموس رسالت صلی الله علیہ وسلم کے تحفظ اور میلاد مناتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، اسلام و ملک دشمن قوتوں کے نظریہ کو جام شہادت نوش کرکے زمین بوس کردیا، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور انشاء اللہ رہے گا، کوئی طاقت پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرسکتی، عاشقان رسول صلی الله علیہ وسلم پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، بابری مسجد فیصلہ دو قومی نظریہ کی نفی کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے، بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ حقائق کو مسخ اور تاریخ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اقلیتوں کو جنونیت اور عدالتی فیصلوں سے کچلنے کا سلسلہ نہیں روکا تو بھارت کی بربادی اس کا مقدر ہوگی، بھارت میں کروڑوں مسلمان اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، عالمی عدلیہ بابری مسجد کے خلاف از خود نوٹس لے، بھارتی عدالت انتہا پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، تنگ نظر اور فاشسٹ ججز سے انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی بابری مسجد زمین ہندؤں کو دینے کا فیصلہ انصاف کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے، عالم اسلام کے مسلمان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سرکار دو عالم صلی الله علیہ وسلم کا یوم ولادت درود و سلام کی صداؤں میں منایا جارہا ہے، کروڑوں عاشقان رسول نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کررہے ہیں، دہشتگرد دیکھ لیں تم ختم ہوگئے مگر انشاء اللہ آقا کریم صلی الله علیہ وسلم کا میلاد منانے والے قیامت تک رہینگے، سانحہ نشترپارک کے حقائق اور تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے برآمد ہونیوالے میلاد جلوس کے اختتام پر نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں امن پسند ہیں پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جائے، پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف شہید ہونیوالے پاک فوج، رینجرز، پولیس کے جوانوں و افسران کو سلام پیش کرتے ہیں، ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام انتہا پسندی کرنیوالوں پر نظر رکھیں، کراچی عاشقان رسول کا شہر اور پاکستان کا معاشی حب ہے، حکومت معاشی حب کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، ناموس رسالت صلی الله علیہ وسلم کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کیلئے ملک میں فوری طور پر نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے، پاکستان میں لبرل ازم، سیکولرازم، کمیونزم سارے نظام فیل ہوگئے اب عاشقان رسول ملک میں نظام مصطفی صلی الله علیہ وسلم کا نفاذ چاہتے ہیں، ملک میں نظام مصطفی صلی الله علیہ وسلم کا نفاذ لاکر ہی ظلم و ستم کو ختم اور عوام کو انصاف اور بنیادی حقوق مہیا ہوسکتے ہیں، ختم نبوت مسلمانوں کو ریڈ زون ہے، ریڈ زون میں گھسنے اور چوری کی سزا کو یقینی بنانے کیلئے عدالت عظمی کردار ادا کرے، آقا کریم صلی الله علیہ وسلم کا یوم ولادت ہمیں اسلام دشمن قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا درس دیتا ہے۔
![]()