Home / اسلام آباد / ملک بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

ملک بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کا دن انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے سے منایا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن عید میلادالنبیؐ کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی۔ سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے