Home / اہم خبریں / جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے تحت عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا

جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے تحت عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے تحت عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا۔ جلوس کے اختتام پر امیرجماعت اہلسنت پاکستان کراچی علامہ سید شاعبد الحق قادری، حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے تحت عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ بعد نماز ظہر روانہ ہوگا جو کہ ایم اے جناح روڈ سے ہو کر نشتر پارک پر پہنچے گا۔ نشتر پارک پر جلسہ عام سے بعد نماز عصر امیر جماعت اہلسنت پاکستان کراچی علامہ سید شاعبد الحق قادری، حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی ودیگر قائدین اہلسنت خطاب کریں گے۔ عید میلادالنبیؐ کیلئے نکالے گئے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے چار ہزار 406 پولیس کے جوان تعینات ہوں گے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی پر 17 ایس ایس پیز، 46 ڈی ایس پیز شامل ہوںگے۔ جلوس میں پولیس کی 71 موبائل، 158 موٹر سائیکلیں، سات بکتر بنند گاڑیاں، چھ پرائیوٹ وین، 30 ایمبولینس اور 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہوںگی جبکہ جلوس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوگا۔ جلوس میں کسی قسم کا اسلحہ بشمول لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر یا نمائش کی سخت ممانعت ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جلوس میں خواتین اور چھوٹے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کو چیک کر کے واک تھرو گیٹ سے داخل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے