ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ بروز اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ملک بھر میں میلاد کی محافل، سیرت کانفرنسوں و سیمینار انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہر بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر کی مساجد، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہراﺅں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے ہونے والی تقاریب میں رحمت العالمین حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کو گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی جائے گی۔
![]()