Home / اہم خبریں / چلغوزے کی قیمت ہوش ربا سطح پر پہنچ گئی

چلغوزے کی قیمت ہوش ربا سطح پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 روپے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سوا دو روپے کا ایک ننھا منا چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے۔ اب ملک کی بیشتر آبادی کے لیے چلغوزہ شجر ممنوعہ ہوگیا ہے، چھلکے والا چلغوزہ ریٹیل سطح پر تقریبا 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو میں دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ شاید قدرتی طور پر پیدا ہونے والے اجناس میں سب سے مہنگا چلغوزہ ہی ہے۔ کبھی یہ چلغوزہ ریڑھی والے سے مل جاتا تھا لیکن اب دکان دار بھی اسے ڈبوں میں رکھنے کے بجائے چھوٹے پیکٹس میں رکھ رہے ہیں۔ مہنگائی ہر سو ہے اور ہمیشہ رہی ہے لیکن شاید اب تباہ کن مہنگائی کا دور آگیا ہے، مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کی قیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی، شاید بزرگوں کے ذہن میں یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے