Home / اہم خبریں / سابق بھارتی کرکٹر سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو ببر شیر قرار دے دیا

سابق بھارتی کرکٹر سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو ببر شیر قرار دے دیا

نارووال (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو ببر شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بنایا کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نوجوت سدھونے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس احسان کو کوئی نہیں مٹا سکتا، یہ پہلا بہادر وزیراعظم ہے جس نے کوئی نفع نقصان نہیں دیکھا جبکہ ماضی میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اپنا نفع نقصان دیکھا۔ نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ بہتر سالوں میں کسی نے سکھوں کی آواز نہیں سنی، مگر گوردوارے کا راستہ نکال کر عمران خان نے مرہم لگانے کا کام کیا ہے، عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو کہاں لے جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے