Home / اہم خبریں / وائلڈ لائف ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کی پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب کا انعقاد

وائلڈ لائف ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کی پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر انتظام پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے اس موقع پر شرکت کی اور 1 سیکر فالکن، 4 کسٹریل فالکن اور 3 چھوٹے شوق شاہین کو ہوا میں آزاد کیا۔ واضح رہے کہ فیلڈ چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف کے عملے نے مختلف مجرموں سے پرندوں کو ضبط کیا تھا۔ اس موقع پر وائلڈ لائف اسٹاف
کے ذریعے مجرموں سے ضبط کیے گئے متعدد جالوں کو بھی جلایا گیا۔ وائلڈ لائف آفیسر خان ملوک نے معزز مہمانوں کو اس سلسلے میں بریف کیا اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں شکاری پرندوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہیں مختلف پرندوں اور وائلڈ لائف کے نقطہ نظر سے ڈیرہ اسماعیل خان وائلڈ لائف ڈویژن کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ آخر میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ اسماعیل خان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے ان کی دلچسپی، تعاون اور کوششوں کے اعتراف میں محمد عمیر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو وائلڈ لائف شیلڈ پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے