Home / اہم خبریں / این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز کی سبقت حاصل کرلی

این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز کی سبقت حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ سدرن پنجاب کے 363 رنز کے جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں سدرن پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 36 رنز بنالیے ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے اکبرالرحمٰن نے 16 چوکوں کی مدد سے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فہد اقبال نے 59 رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 164 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے ضیاء الحق نے 79 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مینٹور اسپنر ذوالفقار بابر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 18 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کے اوپنر ذیشان اشرف 25 اور مختار احمد 9 رنز سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے18رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ سندھ کے 278 رنز کے جواب میں خیبر پختونخوا کی پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں سندھ نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے محمد محسن خان نے 73، کامران غلام نے 62 اور سمیع اللہ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ سندھ کی جانب سے حسان خان نے 106 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عدیل ملک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ کے اوپنرز احسان علی 18 اور جاہد علی 5 رنز سے کھیل کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔ ایل آر سی اے اتفاق گراؤنڈ لاہورمیں سنٹرل پنجاب کے 400 رنز کے جواب میں ناردرن نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنالیے ہیں۔ ناردرن کے کپتان نوید ملک نے 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 143 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر آفاق رحیم نے 66 اور سرمد بھٹی نے 50 رنز اسکور کیے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد صفی عبداللہ نے 3 اور سعد نسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناردرن نے 77 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے