میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول کے حفاظتی انتظامات سے متعلق ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول کے حفاظتی انتظامات سے متعلق ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس کا منعقد کیا گیا۔ اجلاس ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس میں دعوت اسلامی، جماعت اہلسنت، سنی تحریک، جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ و دیگر جماعتوں و عید میلادالنبیؐ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے منتظمین اور علماء و مشائخ نے شرکت کی، اجلاس میں 12 ربیع الاول پر نکالے جانے والے جلوسوں کے حفاظتی انتظامات و سکیورٹی پلان سے متعلق بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئیں، اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں، تاہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضلع بھر میں ایک جامعہ ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جارہا ہے۔ بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے اجلاس کے شرکاء سے عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی، امن امان و دیگر پیش آنے والے مسائل دریافت کئے، جس کے بعد اس کے متعلق بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ عید میلاد النبیؐ کے دوران مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
![]()