تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ، ہوسکتا ہے آٹا 70 روپے کلو ہو جائے ہوسکتا ہے آٹا چکیاں بند ہو جائیں۔ میرپورخاص چکی ایسوسی ایشن

میرپورخاص میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ، ہوسکتا ہے آٹا 70 روپے کلو ہو جائے ہوسکتا ہے آٹا چکیاں بند ہو جائیں۔ میرپورخاص چکی ایسوسی ایشن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ، محکمہ خوراک کی عجیب تقسیم ہر آٹا چکی کو ایک دن کے حساب سے 33 کلو گندم دی جارہی ہے۔ میرپورخاص چکی ایسوسی ایشن کے گل محمد پھنور کی سربراہی میں محکمہ خوراک کے باہر احتجاج کیا جس میں احتجاجی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ "گندم دو مزاق مت کرو” جبکہ احتجاج میں شامل چکی مالکان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کی مل ہونے کے ناطے سندھ کی تمام آٹا ملوں کو نواز دیا گیا ہے جبکہ ایک عام غریب آدمی آٹا چکی سے لیتا ہے میل سے نہیں۔ ہوسکتا ہے آٹا 70 روپے کلو ہو جائے ہوسکتا ہے آٹا چکیاں بند ہو جائیں۔ میرپورخاص آٹا چکی ایسوسی ایشن کے گل محمد پھنور و دیگر کا محکمہ خوراک کے آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوۓ مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتِ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس منصفانہ تقسیم کے خلاف فوری نوٹس لیا جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے