تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوئر کوہستان تھانہ دوبیر کے ایس آئی کو انسپیکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

لوئر کوہستان تھانہ دوبیر کے ایس آئی کو انسپیکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

لوئر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایس آئی تھانہ دوبیر وقار علی کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ایس آئی تھانہ دوبیر وقار علی کو انسپکٹر کے عہدہ پر بیجز لگانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان اور ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان نے وقار علی کو انسپکٹر پروموٹ ہونے پر بیجز لگائے۔ ڈی پی او لوئر کوہستان نے ایس آئی تھانہ دوبیر کو پروموٹ ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور عوامی اعتماد کی بدولت آپ کو محکمہ میں انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا ہے جو کہ آپ کی محکمانہ خدمات کا ثمر ہے۔ آپ آنے والے دنوں میں بطور انسپکٹر اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لائیں۔ ہم سب آپ کو لوئر کوہستان پولیس کے جملہ افسران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے