Home / اہم خبریں / حکومت میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی کے دھرنے جائز تھے تو آج یہ اپوزیشن کے لئے غلط کیوں؟۔ الطاف شکور

حکومت میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی کے دھرنے جائز تھے تو آج یہ اپوزیشن کے لئے غلط کیوں؟۔ الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حد میں رہتے ہوئے پر امن  احتجاج، جلسے جلوس، سیاسی سرگرمیاں اور دھرنے اپوزیشن کا آئینی حق ہیں۔ اس سلسلے میں کی جانے والی گرفتاریاں، اپوزیشن کو خوفزدہ کرنے کے اقدامات اور سیاسی جدوجہد پر قدغن لگانا ملکی آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاسبان ان تمام حکومتی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی اپیل پرحالیہ احتجاج کو پر امن رکھنے کے بعد حکومت کی جانب سے کی جانے والی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے الطاف شکور نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان یہ کیوں بھول گئے کہ وہ بھی دھرنے کی سیاست کر چکے ہیں۔ کیا انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اپنی احتجاجی سرگرمیوں اور دھرنوں کے دوران کافی عرصے تک ملک کے دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کو سماجی و معاشی طور پر مکمل مفلوج کر دیا تھا ؟ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کی جانب سے آج دھرنوں اور مارچ کے خلاف کاروائیاں تعجب کی بات ہیں۔ الطاف شکور نے سوال کیا کہ اگر اس وقت یہ سب کچھ پاکستان تحریک انصاف کے لئے جائز تھا توآج غلط کیسے ہو گیا؟ آج یہ گرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ وفاقی دارالحکومت کنٹینرز کے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے پھر آج کنٹینرز لگا کے اس احتجاج کو روکنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟حکومت کی سرگرمیوں پر تنقید کرنا اور اس پر عوام کو گھروں سے سڑکوں پر لانا ایک سیاسی عمل ہے جو جاری رہنا چاہئے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سیاسی جدوجہد کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے رد عمل کے آخر میں کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حکومتی نامناسب اقدامات اور اپوزیشن سے روا رکھے جانے والے نامناسب رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ الطاف شکور نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور حکومت مخالف سیاسی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کی بحالی اور تخریبی کاروائیوں سے نمٹنے کیلئے حکومت اورتمام پوزیشن جماعتوں کو مل کر باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے تاکہ ملک میں جمہوری عمل کسی نقصان کے بغیر جاری و ساری رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے