تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیلتھ کیئر کمیشن کا دفتر قائم کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیلتھ کیئر کمیشن کا دفتر قائم کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ہیلتھ کیئر کمیشن کا دفتر حذیفہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کردیا گیا، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین لطیف الرحمٰن کی ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام سے پشاور میں ملاقاتیں باور ثابت ہوئیں جس پر چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سلیمان جلال نے ڈیرہ کا دورہ کیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا حذیفہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا دفتر قائم کردیا گیا اور عنقریب اس میں سٹاف بھی فراہم کردیا جائے گا۔ حاجی ارباب رحمت عالم پہلے ہی ڈیرہ میں انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن تعینات ہوچکے ہیں۔ دفتر کے ڈیرہ میں قیام سے ڈیرہ کے نجی ہسپتال، کلینکل لیبارٹریز، ایکسرے، الٹراساﺅنڈ، کلینک میٹرنٹی ہومز کی رجسٹریشن وغیرہ اب ڈیرہ میں ہی ہوگی جبکہ پہلے کاغذات ہیلتھ کیئر کمیشن دفتر بنوں بھیجے جاتے تھے اس کے بعد پشاور سے رجسٹریشن ہوتی تھی۔ بنوں میں کاغذات میں کمی بیشی کے باعث مہینوں کیسز پڑے رہتے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی ہپستال کلینکس کے مالکان نے چیف ایگزیکٹیو سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ کے دفتر میں مکمل سہولیات فراہم کریں تاکہ ڈاکٹرز اور شعبہ طب سے وابسطہ افراد کو اپنی رجسٹریشن میں آسانی ہو اور بروقت ان کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ مکمل ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے