تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

میرپورخاص ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ایک ملزم کو بری کردیا گیا۔ عدالت نے اسد اور گل نوحانی ملزمان کو قتل کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ قید اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ اس مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم عمر نوحانی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔ ملزمان پر ڈگری تھانے میں 2018 کے جنرل الیکشن میں پولنگ اسٹیشن میں سکندر نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے