سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سمبڑیال ڈسکہ روڈ نزد فیملی ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت نوازش علی ولد محمد اکرم عمر 34 سال جبکہ دوسرے کی محمد اکرم ولد غلام قدیر عمر 52 سال سکنہ مندرانوالہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی کی شناخت انساء زوجہ ممتاز عمر 28 سال سے ہوئی ہے جبکہ دو افراد اور بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
![]()