تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چترال محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام انٹر اسکول ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

چترال محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام انٹر اسکول ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

چترال (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم چترال کے زیر اہتمام انٹر اسکول ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز فٹ بال گراؤنڈ میں کردیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایریا کوارڈینیٹر نگاہ حسین مہمان حسین جبکہ برطانوی خاتون پرنسپل میس کیری شوفیلڈ نے صدارت کی۔ تقریب میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچے کھیل کے میدان میں قطار میں کھڑے تھے۔جو اپنے اپنے اسکولوں کے بینرز اٹھاکر کھڑے تھے۔ سب سے پہلے پرچم کشائی ہوئی، قومی پرچم کو لہرایا گیا اور بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا جس کے احترام میں تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوئے۔ اس کے بعد فرنٹئیر کور پبلک سکول کے بچوں نے پی ٹی کا مظاہرہ کیا۔ تمام سکول کے بچوں نے بہترین انداز میں سلامی کے چبوترے کے سامنے سے اپنے اسکولوں کی نمائندگی کرتے ہوئے گزرے۔ بچوں نے حمد اور نعت شریف بھی پیش کی۔ اس موقع پر برطانوی خاتون میس کیری نے کہا کہ چترال نہایت دلچسپ جگہ ہے جہاں شرح خواندگی حیران کن حد تک زیادہ ہے اور لوگ بھی کھیل کود کے نہایت شوقین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے بچوں میں کھیل کے حوالے سے جتنا ٹیلنٹ ہے اتنا مغربی ممالک کے کھلاڑیوں سے کسی بھی سطح پر کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے بچوں کو مواقع دیے جائیں تو یہ نہ صرف ملکی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ بعد میں سرکاری او رنجی اسکولوں کے اساتذہ پر مشتمل ایک فٹ بال میچ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے گول برابر رہے تاہم آحری وقت میں پرائیویٹ اسکول فٹ بال ٹیم نے پینالٹی کے ذریعے سرکاری اسکول اساتذہ فٹ بال ٹیم کو شکست دیکر میچ جیت لیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس چترال فاروق اعظم نے بتایا کہ یہ ٹورنمنٹ پندرہ نومبر تک جاری رہے گا اس کے بعد ڈویژنل سطح پر مقابلے ہوں گے او راس کا بنیادی مقصد سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء کے درمیان مقابلے کروانے ہیں تاکہ بچوں کو کھیل میں نام پیدا کرنے کا موقع مل سکے اور اس سے سیاحت بھی فروغ پائے گی۔ اس رنگارنگ تقریب اور میچ کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی بشمول طلباء جمع ہوئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے