Home / اہم خبریں / چہلم امام حسینؑ پر تمام ماتمی جلوسوں و مجالس میں فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص

چہلم امام حسینؑ پر تمام ماتمی جلوسوں و مجالس میں فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کا چہلم امام حسینؑ کے موقع پر میرپورخاص شہر میں نکالے جانے والے تمام ماتمی جلوس جن میں (حیدری مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن، عزاخانہ زہرا چاکی پاڑہ، بخاری پڑ، امام بارگاہ نور شاہ اور عزاخانہ نوازش علی شاہ) کا دورہ۔ ایس ایس پی میرپورخاص کا تمام ماتمی جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ ایس ایس پی میرپورخاص نے تمام جلوسوں کے منتظمین اور شرکاء سے ملاقات کی اور ڈیوٹی پر تعینات افسروں و اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؑ پر تمام ماتمی جلوسوں و مجالس میں فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، تمام جلوسوں کے اطراف سے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ جاری ہے، جبکہ سینئر پولیس افسران تمام ماتمی جلوسوں کے اختتام تک ساتھ رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Saudi Strengthens Ties with Pakistan Through New Flights, Seamless Connectivity and New Experiences

KARACHI, (Staff Reporter) Saudi Arabia is strengthening its travel ties with Pakistan by offering more …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے