Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے ملیحہ لودھی کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیحہ لودھی نے افغان امن مذاکراتی عمل پر سیکریٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیحہ لودھی نے ہر موضوع اور پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تجربے اور کارکردگی سے ملیحہ لودھی کا ملکی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ہے، پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات کامیابیوں پر فخر ہونا چاہئے۔ الوداعی ملاقات میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سعودیہ ایران تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو الوداعی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ تیس ستمبر کو وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے