ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور اولے گرنے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباﺅ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباﺅ یعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور ٹھنڈ کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
![]()