Home / اہم خبریں / جرائم کی روک تھام کے لئے میرپورخاص پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر اور جرائم پیشہ و مفرور ملزمان گرفتار مقدمات درج

جرائم کی روک تھام کے لئے میرپورخاص پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر اور جرائم پیشہ و مفرور ملزمان گرفتار مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر اور جرائم پیشہ و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے اور منشیات برآمد، مقدمات درج
تھانہ محمودآباد: ایس ایچ او محمود آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود والکرٹ ٹاؤن نزد ریلوے اسکول خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، منشیات فروش ملزم بنام آغاز مکرانی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 25 ہیروئن کی پڑیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ دلبر خان مہر: ایس ایچ او دلبر خان مہر کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاؤں کریم بخش مری کامیاب کاروائی، ملزم بنام دل مراد مری گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ دلبر خان مہر تھانے میں درج۔
تھانہ کھان: ایس ایچ او کھان کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد پاٹویوں موری میں کامیاب کاروائی، ملزم بنام محمد عادل راجپوت گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کھان تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ دوسری جانب کھان ہولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی میں نزد علی محمد مہر لنک روڈ سے کھان تھانے کے اقدام قتل اور بلوے کے مقدمہ میں مطلوب و مفرور ملزمان بنام خیر محمد اور انور علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے