نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں الیکٹرونگ اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ کی کابینہ اور جنرل باڈی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کپٹن ر منصور امان کی دعوت پر خصوصی دورہ۔ نوشہرہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جان داد خان، ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک احسان اللہ خان اور انسپکٹر ارشد خان نے الیکٹرونگ اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ کو 2013 سے 2019 تک امن و امان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ صحافی اور میڈیا کو معاشرے کی فلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کے لئے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جانا ضروری ہے انسداد جرائم کی اس مہم میں میڈیا، عوام پولیس کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جان داد خان، ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک احسان اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
![]()