Home / اہم خبریں / ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو ایس ایس پی کی مبارکباد

ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو ایس ایس پی کی مبارکباد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں ایس ایچ او غریب آباد میر محمد کیریو، ایس ایچ او میرواہ ریاض سومرو اور ایس ایچ او ڈینگان حکیم کھوسو شامل ہیں، تقریب میں ایس ایس پی میرپورخاص کے علاوہ ڈی ایس پی کمپلین سیل و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، دوران تقریب ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے گئے اور مبارکباد دی گئی۔ جس کے بعد ایس ایس میرپورخاص نے ترقی پانے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعور بنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے