میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج۔
15 مددگار بیس
انچارج 15 مددگار کی ٹاوؑن تھانے کی حدود نزد خاصخیلی پاڑہ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزمان بنام حسنین، رضوان۔اور زاہد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ ماوا گٹکے اور انڈین سفینا گٹکے برآمد ، ملزمان کے خلاف مقدمہ ٹاوؑن تھانے میں درج ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ محمودآباد
ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود ہاشم نگر کامیاب کاروائی، ملزم بنام دلشیر عرف بابو گرفتار، ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج۔
تھانہ کھان
ایس ایچ او کھان کی متعلقہ تھانے کی حدود مسافر خانہ نزد ساکھو موری کامیاب کاروائی، ملزم بنام اخلاق اجن گرفتار، ملزم کے قبضے سے انڈین ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ کھان تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ جھڈو
ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سبزی منڈی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام کاشف قائمخانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
![]()