Home / اہم خبریں / محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو کمپلیکس پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو کمپلیکس پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو روز کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو کمپلیکس پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے کارگو ہینڈلنگ اور ائرلائن انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں۔ جس میں سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران متاثر ہونے والے سامان کی منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے کارگو کمپلیکس میں پلاسٹک شیٹس، ترپال اور پانی کے رساؤ کے لیے دیگر انتظامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ درآمد و برآمد ہونے والی کروڑوں روپے کی اشیا کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کو ممکن بنائیں۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق بارشوں کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر بھی حفاظتی اقدامات کو ممکن بنادیا گیا، تیز ہوائیں چلنے کے پیش نظر چھوٹے طیاروں کو وزن باندھ دیا گیا۔ جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، فائر بریگیڈ اور دیگر عملے کو بارشوں کے دوران مستعد رہنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے