خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کا تھانہ چھب کلاں کا رات دو بجےاچانک دورہ، ڈی پی او خانیوال نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا، صفائی چیک کی اور ہدایات دیں کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ہر آنے والے سائل کو عزت دیں۔ ڈی پی او نے تھانہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اور آئی جی پنجاب کا واضح پیغام دیا کہ پولیس حراست میں کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو غیر قانونی حراست میں رکھا جائے گا اور اگر کوئی پولیس آفیسر ایسی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید ڈی پی او خانیوال کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او خانیوال نے تھانہ کی تمام نفری بشمول تفتیشی آفیسرز، ڈرائیورز، وائرلیس سٹاف، فرنٹ ڈیسک سٹاف، پی کیو آر سے فرداً فرداً میٹنگ کی اور مناسب ہدایات دیں۔
![]()