Home / اہم خبریں / ملک میں جاری گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان میں بارشیں

ملک میں جاری گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان میں بارشیں

لاہور (بیورو رپورٹ) گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے سے موسم حسین اور سہانہ ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا،، جبکہ گرمی اور حبس کی بھی چھٹی ہوگئی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں بادل برسیں گے، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی باران رحمت ہوگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ لسبیلہ، تربت میں درجہ حرارت تینتالیس، شہید بے نظیر آباد، مٹھی اور چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے