تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا۔ پاکستان نے بابا گورو نانک کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہدای کے افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا تھا اور اس کے لیے انہیں باقاعدہ تحریری دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور وہ کرتارپور راہدای کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔ اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امرندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے