کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیو کو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو پوری طرح جانچ لیا کریں، کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا اور میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اور میں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماؤں گی اور نہ پیچھے ہٹوں گی۔ واضح رہے کہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
![]()