مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تورغر ، ڈپٹی کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود ڈی ایچ او اور ٹی ایچ اوز ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے کوئی فوگ سپرے نہ کرسکے تورغر میں ڈینگی وائرس سے کئی افراد متاثر ہوکر دیگر اضلاع میں زیر علاج ہیں محکمہ صحت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، ڈپٹی کمشنر تورغر نے 20 ستمبر 2019 کو ایک چھٹی ڈی ایچ او اور دونوں تحصیلوں تحصیل کنڈر اور تحصیل جدباکے ٹی ایم اوز کو ارسال کیا تھا کہ ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات فوگ سپرے کیا جائے مگر ڈی ایچ او ڈیپارٹمنٹ اور دونوں ٹی ایم اے ڈیپارٹمنٹ بنیادی کاموں سے قاصر ہیں ڈی ایچ او اور دونوں ٹی ایم او سے گزارش ہے کہ تورغر کے غریب عوام کو اپنے بھائی اور بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر بنیادی سرگرمیوں پر غور کیا کریں تاکہ تورغر عوام کو بھی بھر وقت ریلیف دیں۔
![]()