تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے سپاہی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی

پاکستان نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے سپاہی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے سپاہی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی ایس ایف کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔ بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے لاش کی تلاش کیلئے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا گیا۔ رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد لاش ریکور کر کے حوالے کی۔ لاش فوجی قواعد کے مطابق بی ایس ایف کے حوالے کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے