Home / اہم خبریں / چونیاں میں بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

چونیاں میں بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیا ہے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ان کی شناخت کی گئی اور یہ چاروں وارداتیں سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی جس پر ان کا شکر گزار ہوں، مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی۔ چونیاں واقعے کے ایک ملزم کا ڈی این اے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے سے میچ کرگیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اس کیس میں انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چونیاں اور قصور کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کر رہے ہیں، قانون سازی کریں گے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کےکام کرنےکی جرات نہ کرسکے۔ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) بنا دی ہے، جوڈیشل انکوائری بھی چل رہی ہے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کیا چاہتے ہیں سزا بھی میں خود دوں، عدالت بھی بن جاؤں؟ اس موقع پر آئی جی پنجاب عارف نواز نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے، وہ غیر شادی شدہ اور لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد پہلے بھی سزا یافتہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے