تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی تعلقہ محراب پور کے صدر کا بھائی شدید زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی تعلقہ محراب پور کے صدر کا بھائی شدید زخمی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی تعلقہ محراب پور کے صدر رانا غلام حسین کے بھائی شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور پی ٹی آئی رہنما رانا غلام حسین کے بھائی رانا صدام حسین رات اپنے بھینسوں کے باڑے میں آنے کے لئے موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی ان کے سیدھے کندھے کے نیچے سینے کو چیرتی ہوئی جسم سے دوسری جانب سے نکل گئی زخمی اہل علاقہ نے فوری طور پر محراب پور اسپتال پہنچایا جہاں محراب پور پولیس نے زخمی کا بیان قلم بند کیا ڈاکٹروں نے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد دیکر نواب شاہ ریفر کردیا ذرائع کے مطابق زخمی صدام کو بہتر علاج کے لیے بعدازاں نواب شاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے