کراچی (رپورٹ: نور اسلام) جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کے زیر اہتمام فخر منگھوپیر ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن امیر ضلع غربی عبدالرزاق امیر پی ایس 121 عبدالمجید خاصخیلی پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین منگھوپیر یونین کونسل 5 علی اکبر کاچھیلو، سوشل ورکر عبدالشکور مینگل، فرزند علی، اے آر وائی نیوز سے وابسطہ سینئر صحافی فیض اللہ خان، نوجوان صحافی نورالہدی شاہین و دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ منگھوپیر میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں منگھوپیر کے ٹیلینٹ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے منگھوپیر کی تصویر میڈیا پر منفی پیش کی جاتی ہے منگھوپیر میں کھیل کے میدان آباد ہیں پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود نوجوانوں نے ایشئین گیمز میں گولڈ مڈلز حاصل کیئے فٹبال کے بہترین کھلاڑی منگھوپیر میں موجود ہیں لیکن کھلاڑیوں کو پرموٹ نہیں کیا جارہا میرٹ پر کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں انتخاب نہیں ہوتا، شعبہ تعلیم میں منگھوپیر کے نوجوانوں نے بہترین نتائج دیئے سوشل ورکرز اپنی مدد آپ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جبکہ حکومت کو منگھوپیر روڈ کی تباہ حالی تک نظر نہیں آتی سرکاری اسکولوں کی ابتر صورت حال دیکھ کر حکومت کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھتے ہیں میں منگھوپیر کے اسٹوڈنٹس بچوں اور بچیوں سے کہونگا آپ اپنی محنت جاری رکھے آپ کی قابلیت منگھوپیر کی تقدیر بدل دے گی جماعت اسلامی کے نمائندے ہر مشکل وقت میں آپ کیساتھ ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوا کہا کہ منگھوپیر جماعت اسلامی یوتھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا منگھوپیر یوتھ کے عہدیداران صدر پی ایس 121 سلیم مندوخیل، جنرل سیکریٹری جہانگیر خان اور انکی تمام ٹیم کی محنت سے آج شاندار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کا مقصد منگھوپیر میں موجود نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس امید کیساتھ کہ یہی نوجوان بچے اور بچیاں اپنی قابلیت کے بل پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے منگھوپیر کیلئے مزید فخر کا باعث بنیں گے اور والدین کا سر فخر سے بلند کریںگے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ منگھوپیر پسماندگی کا شکار ہے لیکن منگھوپیر میں مقیم شہری پسماندہ نہیں وہ ہر شعبہ میں دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہتر ہے سہولیات کے فقدان کے باوجود نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے انکا کہنا تھا کہ اپنے حوصلوں کو یوں ہی بلند رکھتے ہوئے آگے بڑھتے چلو کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی منگھوپیر یونین کونسل 5 کے چئیرمین علی اکبر کاچھیلو نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مجھے منگھوپیر کے ہر اس نوجوان ہر اس ہنر مند اور محنت کش سے محبت ہے جنکی وجہ سے منگھوپیر کا نام روشن ہوتا ہے نوجوانوں بالخصوص اسٹوڈنٹس نے نہم جماعت اور دہم جماعت میں اچھے نمبر حاصل کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے ساتھ ہی میں ان تمام اساتذہ کو بھی داد دونگا جو بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی بخوبی سرانجام دیتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر و معروف صحافی فیض اللہ خان نے کہا کہ ہم اکثر سنتے ہیں کہ منگھوپیر میں مگرمچھ ہیں گرم چشمے ہیں یا منشیات فروشی اور ٹوٹیں سڑکیں لیکن آج فخر منگھوپیر ایوارڈ میں شرکت کرکے پتہ چلا کہ منگھوپیر میں باصلاحیت کھلاڑی قابل طالب علم بہترین اساتذہ اور اچھے سماجی ورکر بھی موجود ہے مجھے خوشی ہوئی کہ مجھے منگھوپیر کا ایک نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو بظاہر منگھوپیر سے دور بیٹھ کر نہیں دیکھا جاسکتا آج آپ میں سے جو بچے اور بچیاں فخر منگھوپیر کا ایوارڈ حاصل کررہے ہیں انشااللہ کل آپ ہی میں سے فخر کراچی اور فخر پاکستان کے ایوارڈ کیلئے نام شامل ہونگے۔ ساتھ ہی میں صاحب اختیار سندھ گورنمنٹ سے اپیل کرونگا کہ منگھوپیر جو کہ شہر کراچی کا قدیم علاقہ ہے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کرے اسکولوں میں سہولیات فراہم کی جائے کھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال کی جائے منگھوپیر روڈ کی تعمیر کی جائے تاکہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔ بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پی ایس 121 عبدالمجید خاصخیلی نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجرک کے تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کیئے جبکہ حافظ نعیم الرحمن، عبدالرزاق، علی اکبر کاچھیلو، عبدالشکور مینگل، علی بادشاہ اور فرزند علی نے طلبہ و طالبات اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں اور اساتذہ میں فخر منگھوپیر ایوارڈ تقسیم کیے فخر منگھوپیر ایوارڈ منگھوپیر کے 25 اسکولوں کے اسٹوڈنٹس میں تقسیم کیئے گئے جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں اسکول کی سطح پر اول پوزیشنیں حاصل کی تھیں جبکہ سوشل ورکر سر محمد واصل کو انکی خدمات کے صلے میں فخر منگھوپیر ایوارڈ دیا گیا ٹٹارکو یگانگت اسکول کی سرپرست سسٹر جینین کو تعلیم کے میدان میں 25 سال سے منگھوپیر میں خدمات کے صلے میں فخر منگھوپیر ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایشئین گیمز 2015 میں کراٹے میں گولڈ مڈل حاصل کرنے پر سیف الرحمن اور روزنامہ آزاد ریاست کے سٹی ایڈیٹر نوراسلام کو سوشل میڈیا پر منگھوپیر کے مسائل اجاگر کرنے کے صلے میں فخر منگھوپیر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں بھی فخر منگھوپیر ایوارڈ تقسیم کی گئیں-
![]()