Home / اہم خبریں / ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے حلف نامے پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی ممنون حسین کی پانچ سالہ مدت صدارت ختم ہوگئی۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 353 الیکٹورل ووٹ لے کر ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے