میاں چنوں (رپورٹ: مہر شاہد عباس سیال) اسپیشل برانچ پولیس کے زیراہتمام ریجنل انچارج ایس ایس پی اسپیشل برانچ پولیس ملتان کی ہدایت اور انچارج اسپیشل برانچ میاں چنوں چوہدری عبدالخالق کی زیر نگرانی محرم الحرام کے عزاداری ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے منتظمین اور رضاکاروں کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد- آرمی سے ٹرینڈ آفیسر اعجاز خان پہوڑ نے تلاشی لینے کی ٹریننگ دی جبکہ شرکاء کو دہشت گردی کے خطرات، خدشات اور ان کے تدارک کے طریقوں بارے میں آگاہی دی گئی- ٹریننگ ورکشاپ کے موقع پر اسپیشل برانچ پولیس کے مقامی افسران ملک محمد صادق اعوان، چوہدری تکریم گجر، شوکت علی، چوہدری نصیب ڈوگر، محمد حفیظ اور منتظمین کی بڑی تعداد شریک تھی-
![]()