Home / اہم خبریں / سوئی گیس اور سی این جی کی بلا عزر بندش سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے- بیرسٹر مرتضی وہاب صوبائی مشیر اطلاعات سندھ

سوئی گیس اور سی این جی کی بلا عزر بندش سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے- بیرسٹر مرتضی وہاب صوبائی مشیر اطلاعات سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبے میں آئے روز سی این جی کی اچانک بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سوئی گیس اور سی این جی کی بلا عزر بندش سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے- بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ گیس کے وسائل سے مالا مال صوبہ ہے تاہم گیس کی فراہمی کے لئے یہاں کے صارفین کو بلاوجہ پریشان کرنا کہاں کا انصاف ہے سی این جی کی آئے روز بندش سے سندھ کے شہری احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ وفاقی ادارے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہیں سوئی گیس حکام کی نااہلی کا خمیازہ سندھ کے باسیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے دوسری جانب وفاق سندھ کے قدرتی وسائل پر صوبے کے جائز حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جہاں گیس کی پیداوار ہے وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ آئین شکنی کے مترادف اور سمجھ سے بالا تر ہے۔ لگتا ہے وفاق سندھ کے عوام کو انہیں الیکشن میں مسترد کرنے کی سزا دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے بعض شہروں اور دیہاتوں میں اڑتالیس گھنٹے تک کی گیس کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے