Home / اہم خبریں / سول ہسپتال نوشہرو فیروز مریضوں کے لیے سر درد بن گیا سہولیات کی عدم دستیابی اور ہسپتال کو ضلع کا درجہ نہ ملنے کے خلاف سول ہسپتال بچاؤ ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کا احتجاج

سول ہسپتال نوشہرو فیروز مریضوں کے لیے سر درد بن گیا سہولیات کی عدم دستیابی اور ہسپتال کو ضلع کا درجہ نہ ملنے کے خلاف سول ہسپتال بچاؤ ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کا احتجاج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) سول ہسپتال نوشہرو فیروز مریضوں کے لیے سر درد بن گیا سہولیات کی عدم دستیابی اور سول ہسپتال کو ضلع کا درجہ نہ ملنے کے خلاف سول اہسپتال بچاؤ ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے جانب سے محمد یونس راجپر، خالد چانڈیو، غلام حسین کلہوڑو، محمد بڈھل وسطڑو و دیگر کی قیادت میں مورو سکہر روڈ پر دھرنا دیا اورپریس کلب نوشہرو فیروز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقعے پر محمد یونس راجپر، غلام حسین کلہوڑو، خالد چانڈیو، مھر وسطڑو اور مظفر عباسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ماہ سے احتجاج کررہے ہیں نوشہرو فیروز کو ضلع بنے ہوئے بھی تیس سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن افسوس کے نوشہرو فیروز سول ہسپتال کو اب تک اپگریشن کرکے ضلع اہسپتال کا درجہ نہیں مل سکا انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نوشہرو فیروز کو اپنی پہلی حکومت میں ضلعے کا درجہ دیا اور مسلسل تیسری بار صوبائی حکومت پی پی کی ہونے کے باوجود پی پی حکومت نے نوشہرو فیروز سول ہسپتال کو ضلعے ہسپتال کا درجہ نہیں دیا چھ ماہ قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی لیٹر جاری کیا جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نسیم راجپر نے سندہ اسمبلی میں چار مرتبہ آواز اٹھائی لیکن سندھ حکومت نوشہرو فیروز ضلعے کے عوام کو اس جدید دور میں طبی سہولیات سے محروم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال نوشہرو فیروز کے تمام شعبے مکمل تباہ حال ہیں لیکن کوئی پوچھنے کے لیئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سات سال سے بند ناکارہ ہے لیبارٹری الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشین نہ ہونے کے سبب ضلعے کا 16 لاکھ عوام طبی سہولیات سے محروم ہیں جبکے ہسپتال کے 60 ڈاکٹروں کو اپنے من پسند علاقوں میں تبادلہ کیا گیا ہے جہاں وہ ڈیوٹی کرنے کے بجائے اپنی پرائیویٹ ہسپتال چلا رہے ہیں انہوں نے سیکریٹری ہیلتھ سندھ وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال نوشہرو فیروز کو ضلعی ہسپتال کا درجہ دے کر سہولیات فراہم کی جائیں تاکے ضلعے بھر کی عوام اس سے مستفید ہوسکیں بصورت ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے