تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کا آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی نجی کمپنی کریم کے ساتھ باہمی سہولیات فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کا آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی نجی کمپنی کریم کے ساتھ باہمی سہولیات فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کا آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی نجی کمپنی کریم کے ساتھ باہمی سہولیات فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری ریلیف، بحالی وآباد کاری محمد عابد مجید کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اوربلال خان ہیڈ آف نارتھ آپریشن کریم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلیف نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس ضمن میں 1122 ہیلپ لائن سے مفت کال پر پہلے ہی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اب اس کا استعمال جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے سمارٹ موبائل فون اور کریم اپلیکشن استعمال کرنے والے 50 ہزار سے زائد افراد اب ایک کلک سے ریسکیو خدمات حاصل کر سکتے ہیں جو کہ مفت فراہم کی جائیں گی اور مستقبل میں بھی ریسکیو سروس کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری ریلیف نے کہا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں موجود اہلکاروں کو اپلیکشن استعمال کرنے سے متعلق باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز پشاور سے کیا جائیگا جس کا دورانیہ 6 ماہ تک ہوگا اور 3 مہینے کے بعد جائزہ اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے پشاور شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا تاکہ ایمر جنسی کے دوران بروقت پہنچا جا سکے۔ ریسکیو 1122 صوبے بھر میں اوسطً 6 منٹ اور 50 سکینڈز میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ریسکیو 1122 نے قیام سے اب تک پشاو رمیں 1 لاکھ 19 ہزارسے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کر چکا ہے۔ جن میں سے 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بلا ل خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی سروس کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ ان کی خدمات کے باعث ریسکیو ادارہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کا علمبردار بن چکا ہے۔ ریسکیو 1122 اور کریم عوام الناس کو خدمات اور سہولیات فراہم کرکے درخشاں مستقبل کے لیے ایک تابناک بنیاد فراہم کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے