تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ سندھ اسمبلی رابستان خان

بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ سندھ اسمبلی رابستان خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکنِ سندھ اسمبلی رابستان خان نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں، بڑے بڑے دعوے کرنے والے بلاول یہ بتائیے کہ آپ کے والد نے اپنے دورِ اقتدار میں سندھ سمیت کراچی کو کیا دیا؟؟ آپ کبھی اپنے حلقے میں گئے کیا آپ جانتے ہیں اس وقت کراچی میں جگہ جگہ پانی کھڑے رہنے کہ باعث ڈینگی مریضوں کی تعداد 1760 ہوگئی ہے اور سندھ بھر میں 1841 تک مریضوں کی تعداد جا پہنچی ہے کیا آپ کو خبر ہے؟؟ رابستان خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر تحریک انصآف خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، سندھ پر حکمرانی کرنے کا شوق ہےآپ کو مگر سندھ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی چھوٹی بچی زارا منگی آج تک انصاف کی منتظر ہے، لاڑکانہ کے بچے ایڈز سے مرجاتے ہیں آپ کی جانب سے کوئی بیان تک سامنے نہیں آتا، رابستان خان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی آئی ہے آرٹیکل 149 کی مخالفت بعد میں کریئے گا پہلے سندھ میں پھیلی بیماریاں اور مسائل کو ختم کریں، لاڑکانہ سانگھڑ دادو، شکار پور، مٹیاری، کشمور، تھر پارکر، کندھ کوٹ، شہید بے نظیر آباد سمیت سندھ بھر کا ہر ضلع مسائل سے جکڑا ہوا ہے، سندھ کو تباہ و برباد کرنے میں پیپلز پارٹی کا بڑا ہاتھ ہے‏۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے