تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 24 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا

24 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا

یروشلم (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج کا ایک ڈرون طیارہ جنونی غزہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ڈرون کے گرنے کی تصدیق اسرائیل کی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے بھی کی ہے۔ مؤقر اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق اسرائیلی افواج کا ڈرون طیارہ شب کوزمیں بوس ہوا تھا لیکن تاحال اس کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اخبار نے اسرائیلی افواج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق خود اسرائیلی افواج نے کردی تھی۔ اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے