تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بھارت کی خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

بھارت کی خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر بھارت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خبر ہے کہ بھارتی کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان جانے کی صورت میں آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دی ہے، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہیئے اگر ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کربلا ہمیشہ برپا رہتا ہے صرف میدان بدلتے ہیں، رسم حسینؓ باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آج کشمیر کربلا ہے فلسطین کربلا ہے حسینؓ کو ماننے والے سربکف ہیں اور ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے۔ انشااللہ ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے