Home / اہم خبریں / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی(رپورٹ: ذیشان حسین) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی میں داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ بوہرہ کمیونٹی سماجی بہبود اور اقتصادی شعبوں میں اپنا گراں قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی ثقافت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی اجتماعی کوششیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ صدر مملکت نے برہانی فاﺅنڈیشن کے قیام کی بھی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ فاﺅنڈیشن آگاہی و تحقیق کے ماحول کے فروغ میں ایک سنگ میل کا کردار ادا کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے