تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پرویز مشرف اور عمران خان کی حکومت میں صرف وردی کا فرق ہے۔ آصف زرداری

پرویز مشرف اور عمران خان کی حکومت میں صرف وردی کا فرق ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں اور نہ ہی عوام کی مشکلات کا احساس ہے، سابق صدر پرویزمشرف اورعمران خان کی حکومت میں فرق صرف وردی کا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب والےاپنی استعداد کے مطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں، نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے، میں بھی نیب حکام کی عزت کرتا ہوں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو آسانی سے حکومت میں آتا ہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں ہوتی ، عمران خان سیاسی قوت سے نہیں آئے اس لئے انہیں اور جمہوری جدوجہد اورجمہوریت کی قدرنہیں اور نہ ہی عوام کی مشکلات کا احساس ہے، سابق صدر پرویز مشرف اورعمران خان کی حکومت میں فرق صرف وردی کا ہے، جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے لوگوں کے گھر اجڑ رہے ہیں چولہے بند ہورہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اب حکمرانوں کو جانا پڑے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

یومِ شہدائے پولیس قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، محمد احسن ناغڑ

حیدرآبا، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے یومِ شہدائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے