تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایم ایل ون اور نالہ لئی منصوبوں کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید

ایم ایل ون اور نالہ لئی منصوبوں کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس دن ضمیر پو بوجھ محسوس ہوا وزارت چھوڑ دوں گا اور ایم ایل ون، نالہ لئی منصوبوں کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے سینئر افسروں کی جگہ پر نوجوان افسر لا رہے ہیں، غلطی کے مرتکب افسروں کو نوکری سے نکال دوں گا، وزارت میرے لیے کوئی ضروری چیز نہیں اور جس دن ضمیر پو بوجھ محسوس ہوا چھوڑ دوں گا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ 70 سال میں ریلوے کا کنٹرول سسٹم پٹوارخانے کی طرح تھا، کسی نے پانچ روپے ریلوے اسٹیشن پر نہیں لگائے اور اب ریلوے میں ہماری گنجائش سے زیادہ مسافر ہو گئے ہیں جب کہ ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے جارہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے