Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی امن کیلئے کام کرنے والے ادارے نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی امن کیلئے کام کرنے والے ادارے نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی امن کیلئے کام کرنے والے ادارے نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا۔اقوام متحدہ نے 14 جون سے پاکستان کا نان فیملی تشخص ختم کردیا جس کے بعداقوام متحدہ کے افسران اور اہلکار اب پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہ سکیں گے۔ اقوام متحدہ بین الاقوامی سول سروس کمیشن نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ بین الاقوامی سول سروس کمیشن نے پاکستانی مستقل مندوب کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فیصلہ اقوام متحدہ انڈر سیکرٹری جنرل برائے تحفظ و سلامتی کمیشن کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے