تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستانی ریاست کا وژن مدینہ ریاست کے ماڈل کو اپنانا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

پاکستانی ریاست کا وژن مدینہ ریاست کے ماڈل کو اپنانا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اطلاعات کی مکمل آزادی ہے۔ وہ جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں تقسیم ایوارڈر تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو عوامی بہبود کے پیغامات نشر کرنے پر ایوارڈ دئیے گئے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی ریاست کی وژن مدینہ ریاست کے ماڈل کو اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست سماجی انقلاب لے کر آئی اور معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی بناوٹ مضبوط ہے جس کا اظہار دہائیوں سے پاکستان میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی سے ہوتا ہے۔ اس سے پہلے اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے اجتماعی مفاد کیلئے عوامی بہبود کے پیغامات کو نشر کرنے کیلئے میڈیا کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے صدر عارف علوی کی طرف سے اس اقدام پر شکریہ کا اظہار کیا جوکہ عوام کے جذبات اور ضروریات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا مقصد اطلاعات کے شعبے کو جدید بنانا ہے۔ خصوصی معاون نے کہا کہ آزادی تقریر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں ہرفرد کو اس حق کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے