Home / اسلام آباد / ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان

ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی، محسن سنگانی، احمد چنائے، دارو خان، زبیر طفیل، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، علی حبیب اور ایس ایم منیر موجود تھے۔ جبکہ وزیر توانائی، مشیر خزانہ، وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کیلئے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان موثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل میں کاروباری برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے